حکومت کا پاک افغان بارڈر کھولنے کا فیصلہ

731

 حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث بند پاک افغان بارڈر کو افغان حکام کی سفارش پر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے پاک افغان بارڈر کھولنے کی درخواست کی تھی تاکہ پاکستان میں موجود افغان شہری اپنے ملک واپس آسکے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے افغان حکام کی درخواست پر چمن اور طورخم بارڈر کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، افغان شہری 6 سے 9 اپریل تک ملک واپس جاسکیں گے۔

اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔