اب کوئی بھی مافیا عوامی مفادات کا خون کرنے کے قابل نہیں رہے گا،وزیراعظم

209

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آٹا اور اور چینی بحران میںملوث کوئی شخص بچ نہیں پائے گا، کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے آٹا اور چینی بحران سے متعلق رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‏گندم اورچینی کی قیمتوں میں یک لخت اضافےکی ابتدائی تحقیقات وعدےکیمطابق فوراً بلا کم و کاست جاری کردی گئی ہیں،تاریخ میں اسکی نظیر نایاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی آبیاری اور سمجھوتوں کی رسم نےماضی کی سیاسی قیادت کو اس اخلاقی جرات سےمحروم رکھاجسکی بنیاد پر وہ ایسی رپورٹس کے اجراء کی ہمت کر پاتیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطح کے کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں، نتائج 25 اپریل تک مرتب کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا انشا اللہ۔