لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹے تاجر  فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے

204

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس خطرات کے باعث کراچی میں لاک ڈاؤ ن کے دوران چھوٹے طبقے کے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے،کورنگی، لانڈھی موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد اکرم نے وزیراعلیٰ سندھ کی کورونا کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہوئے الیکٹرونک اور موبائل سے منسلک چھوٹے طبقے کے تاجر برادری کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف آپ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن شہر کراچی میں ہرقسم کا کاروبار محدود وقت کے ساتھ ہورہا ہے پھر یہ پابندیاں صرف موبائل اور الیکٹرونک سے منسلک تاجروں کے ساتھ ہی کیوں کیا ہم پاکستانی نہیں، کیا ہم ٹیکس ادا نہیں کرتے ،ہمارے بھی بچے ہیں ہمیں کسی قسم کی بھیک نہیں چاہیے۔