کورونا وائرس: امریکا میں قیامت کا منظر

563

واشنگٹن:امریکا کی مختلف ریاستوں میں ایک ہی روز 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں جان لیوا کورونا وائرس کا خاموشی سے پھیلاؤ جاری ہے اور پچھلے 24 کے دوران کورونا وائرس سے 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم امریکی ریاست نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3218 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے سے پہلے 3.4 ملین افرادامریکا آئے جبکہ سفری پابندی سے قبل چین سے ہی ساڑھے 7 لاکھ  افرادا مریکا آئے،یہ افراد دسمبر،جنوری اور فروری میں امریکا آئے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا سے امریکا میں 2 لاکھ 77 ہزار 467 افراد متاثر ہیں جبکہ 7 ہزار 402 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔