ماسک پہننا لازم نہیں،امریکی صدر

235

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماسک پہننا لازم نہیں میں بھی نہیں پہن رہا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں مسلسل ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھِی پڑھیں: کورونا وائرس: امریکا میں قیامت کا منظر

امریکی صدر نے کہا کہ ماسک پہننا لازم نہیں میں بھی نہیں پہن رہا جبکہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے اس بات پر زور دیا تھا کہ تمام لوگ اپنے منہ کو ماسک سے چھپائیں تاہم جو لوگ ماسک پہننا چاہیں انہیں اجازت ہوگی۔

دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے شہریوں کو کپڑے کا ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔