کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے مودی کا نیا حربہ

402

نئی دہلی: کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بھارتی وزیراعظم نےاپنی عوام کو 5 اپریل کو رات 9 بجے گھر کی تمام لائٹیں بند کرکے دیا جلانے کا مشورہ دے دیا۔

کورونا وائرس کو ہرانے کیلئےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نئی ترکیب سامنے لاتے ہوئے کہا کہ عوام کو 5 اپریل کو رات 9 بجے گھر کی تمام لائٹیں بند کردیں  اور دیا جلائیں ۔

بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کا مذاق دنیا بھر میں اڑایاجارہا ہے جبکہ سوشل میڈیاپر نریندر مودی کی درگت بنادی گئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے مودی کےاس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما چدم برہم نے مودی پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم امید کررہے تھے کہ مودی کسی فوڈ پیکیج کا اعلان کریں گے ۔

 بھارتی رکن اسمبلی ششی تھرور نے بھی مودی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ انہوں نے اب تک وبا کوروکنے کیلئے کون سے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

 اس سے قبل مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنےگھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر پلیٹیں اور تالیں بجاکر کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کریں ۔