کورونا کسی کو نہیں بخشے گا،وزیر اعظم عمران خان

72832

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہےکہ شہری اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا،لوگ پاگل پن کرکےاپنے آپ کومشکل میں نہ ڈالیں۔

عمران خان نے ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر نہ جائیں، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی توبالکل مختلف قوم ہوگی،اس وباسے تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ زیادہ متاثرہیں،جب بزنس مین نقصان کے دورمیں فراڈکرتا ہے تووہ اور تباہ ہوجاتا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں اور پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے، پاکستان میں لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کے لیے غریبوں کے گھروں تک کھانا پہنچاناہوگا، جس کے لیے ٹائیگر فورس کے جوان یہ فرائض انجام دیں گے۔