شہر قائد میں گرمی لوٹ آئی

551

کراچی: کورونا وائرس کے بعد شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق ہیٹ ویو کا کراچی میں کوئی امکان نہیں ، اپریل کا مہینہ گرم گزرتا ہے تاہم اس وجہ سے گرمی کی جذوی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے خدشات نہیں کیونکہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

ان مزید کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باوجود  ریکارڈ گرمی پڑنے  کا کوئی امکان نہیں کیونکہ 31 اپریل 2002 کو شہر کا درجہ حرارت 43.4 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے، ماہ اپریل میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مغربی سسٹم کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بلوچستان اور ملک کے کچھ بالائی مقامات کو مغربی سلسلے متاثرکرسکتے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(ہفتے)کو شہر کا مطلع گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔