اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو گوگل کا خراج تحسین

785

=کراچی: پاکستان کے نامور اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو گوگل نے  خراج تحسین پی کرتےہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

ہاشم خان نے  4 اپریل 1951 کو پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان نےبرٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ہاشم خان نے 7 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، 1951 سے لے کر 1956 تک انہوں نے 6 ٹائٹل جیتے۔

بعدازاں 1958 میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، ہاشم خان 1950 کی دہائی سے لے کر 1980 کی دنائی تک اسکواش کورٹس کے حکمران رہے۔

خیال رہے کہ ہاشم خان نے اپنے عمدہ کیرئیر کی وجہ سے امریکی اسکواش ہال آف فیم میں بھی جگہ بنائی جبکہ انہوں نے 7 برٹش اوپنز ،5 برطانوی پروفیشنل چیمپئن شپ ، 3 امریکی اوپنز ، اور 3 کینیڈین اوپنز جیتے۔