کورونا وائرس لاک ڈاؤن: پولیس روبوٹ سڑکوں پر تعینات

562

تیونس نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے روبوٹ کو سڑکوں پر تعینات کردیا۔

شمالی افریقہ کے ملک تیونس نے اپنے دارالحکومت میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کےباعث لاک ڈاؤن کیا ہواہے تاہم تیونس نے اپنے افسران کو محفوظ رکھنے کیلئے سڑکوں پر پولیس نے روبوٹ کو تعینات کردیا ہے ۔

تونس کے مختلف علاقوں میں روبوٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو سڑک پر چلنے والےشہریوں کی جاسوسی کرتے ہیں۔

شہریوں کو روبوٹ کے کیمرے کے سامنے اپنا شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کو رکھنا پڑتا ہےجبکہ اس کو کنٹرول کرنے والے پولیس افسران اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

Don't defy coronavirus lockdown rules, or this robot will call you ...

یاد رہے کہ تیونس میں اب تک کورونا وائرس کی مہلک وبا سے  18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  500 افراد   وائرس سے متاثر ہیں ۔

واضح رہے کہ تیونس حکومت نے شہریوں کو صرف ادویات اور اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے  گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔

Vidéos-buzz: Le robot patrouilleur de la police tunisienne fait ...