کوروناوائرس: امریکا نے ایران کو مدد کی پیشکش کردی

70957
 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایران کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ تمام پابندیوں سے قطع نظر ایران کی کوروناوائرس کے خلاف جنگ کرنے میں ہر ممکن مدد کرے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اگر ہم سے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مدد کی اپیل کرتا ہے تو امریکہ ساتھ دینے کو تیار ہے تاہم ایران نے ابھی تک کوئی مدد کی اپیل نہیں کی ہے۔ صحافی کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اگر ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
ہم بہترین طبی ماہرین ایران میں بھیجیں گے۔ واضح رہے کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس کے 56000 سے زائد کیسز موجود ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3600 ہے۔