عدالت عظمیٰ نے پھلوں و سبزیوں کی برآمد پر پابندی کیخلاف درخواست واپس کردی

91

اسلام آباد( آن لائن )عدالت عظمیٰ نے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر پابندی کیخلاف دائردرخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ یہ درخواست متعلقہ فورم پر دائر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ پھلوںاور سبزیوں کی برآمد سے عوام کا حق کیسے متاثر ہوگا ۔ پھلوں کی برآمد کا معاملہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں نہیں آتا ۔