حیدرآباد:علما مشائخ سے منسلک مساجد میں باجماعت نماز جمعہ

183

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سے منسلک مساجد میں باجماعت نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئی، عوام نے حکومتی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے علما مشائخ سے رہنمائی لیتے ہوئے آئمہ کرام کی اقتدا میں نمازجمعہ ادا کی۔ علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے بارہ سے تین بجے کے کرفیو یکسر مسترد کرتے ہوئے تمام مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات منعقدکرنے کا اعلان کیا تھا۔ علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا اور دیگر آئمہ کرام نے غوثیہ مسجد لیاقت آباد نمبر 8 سندھ بھر کی دیگر مساجد میں جمعہ کی نماز کے دوران پولیس اور رینجرز کے دھاوں اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد پر تالے، علما کرام کی گرفتاریاں، نمازیوں کی پکڑ دھکڑ و مقدمات اور اب لوگوں کو جمعۃ المبارک کی نماز سے روکنے کے لیے آمرانہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔ قدرتی آفات پر اللہ سے توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ کرنے کے بجائے حکمران اللہ کے گھر مساجد کو تالے اور جمعہ کی نماز پر کرفیو و پابندی اللہ کو ناراض اور ان کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ قوم مساجد کو تالے جمعہ نماز پر پابندی اور شعائر اسلام کیخلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کرے گی۔ اللہ کے گھروں پر صرف اللہ کا حکم چلے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ بیماری کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ احتیاطی تدابیر لازم ہے مگر یہ بھی ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ موت تو ایک دن ضرور آنی ہے۔ لوگوں کو بیماری سے خوف و ڈرانے کے بجائے انہیں امید اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ لاک ڈائون کے مسئلے پر وفاق و صوبے ایک پیج پر نہیں۔ قومی ہم آہنگی کی فضا اور تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو موجودہ صورتحال میں اعتماد میں لیا جائے۔ حکومتی اعلان کردہ امدادی اسکیموں کا کہں نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات پر اللہ سے توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ کرنے کے بجائے حکمران اللہ کے گھر مساجد کو تالے اور جمعہ کی نماز پر کرفیو و پابندی اللہ کو ناراض اور ان کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ قوم مساجد کو تالے جمعہ نماز پر پابندی اور شعائر اسلام کیخلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کرے گی۔ اللہ کے گھروں پر صرف اللہ کا حکم چلے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ بیماری کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے، لاک ڈاؤن اور آئمہ کرام اور نمازیوں کی گرفتاریوں اور ضمانتوں پر رہائی اور نماز جمعہ و دیگر نمازوں پر پابندیوں کے بعد ملکی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور متفقہ لائحہ عمل اور قومی بیانیے کے لیے دس اپریل کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقادکیا جا رہا ہے۔