مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کا سرچ آپریشن 35 افراد گرفتار

150

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باوجود بھارتی فوج کا مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو طرز کی پابندیاں ہونے کے باوجود بھارتی فوج بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے مزید 35 بیگناہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تلاشی اور سرچ آپریشن
کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔