تبلیغی مرکز و ساتھیوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے، حاجی اسلم

149

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تبلیغی مزکر نور مسجد کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ‘مرکز سے 102افراد کو لیبر کالونی کے قرنطینہ لے جایا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں تاحال کسی ایک بھی نتیجہ بھی مثبت نہیں آیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار تبلیغی مرکز کے ذمہ دار حاجی اسلم نے اپنے وڈیو بیان میں کیا ہے انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر جوفہرست مرکز کے افراد کی وائرل کی گئی ہے ان میں خواتین کے نام بھی شامل ہیں جبکہ مرکز میں کسی خاتون کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاانہوںنے کہاکہ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ مرکز اور تبلیغی ساتھیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔