تبلیغی مرکز دوڑ میں مقیم 5 افراد کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی

519

نوابشاہ(بیورورپورٹ) تبلیغی مرکز دوڑ میں مقیم پانچ افراد کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی۔ محکمہ صحت کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر دولت جمالی نے رابط کرنے پر صحافیوں کو بتایاکہ تبلیغی جماعت کے دوڑ میں مدرسہ میں مقیم 53 افراد میں سے پانچ مشتبہ افراد محمد حسین۔بخت اللہ پثھان۔ جاوید لعل رحیم اور خان بہادر کے ٹیسٹ کرائے تھے جنکی آغاخان لیباٹری سے موصول ہونے والی رپورٹ منفی آئی ہے۔ دوڑ قرنطینہ میں مقیم تمام افراد کی چودہ روز تک نقل وحمل پر پابندی ہے ۔ڈاکٹر دولت جمالی کے مطابق اب تک ضلع میں کوروناوائرس کے کل چھ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تمام مریض پیپلز میڈیکل اسپتال میں قائم آیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیںڈپٹی کمشنرشہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے تبلیغی جماعت کی ٹریول ہسٹری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوابشاہ قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام تبلیغی جماعت کے رہنماؤں میں سے 6 افراد کی رپورٹ مثبت آنے سے قبل انہوں نے دعوت تبلیغ کے لیے مختلف 37 مقامات اور علاقوں کا دورہ کیا تھا لہذا ان علاقوں گاؤں دیہات کے افراد اپنے گھروں میں 20 دن تک رہ کر مزید مکمل احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنے آپ کو الگ کرلیں اور دوسرے شہروں یا گائوں میں ہرگز نہیں جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی میڈیکل کے حوالے سے مسئلہ ہے تو وہ ضلع انتظامیہ کے قائم کنٹرول روم کے فون نمبر 02449370334 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام بھی میل جول سے گریز کریں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ٹریول ہسٹری کے مطابق تبلیغی جماعت کے افراد نے مدینہ مسجد سکرنڈ،گائوں نتھو کیریو،حیات کیریو،الفلاح مرکز نوابشاہ ،جامع مسجد دوڑ،مدرسہ عزیزیہ حسینیہ،الفلاح مرکز نوابشاہ،کوکرنل،خیرمحمد مسجد،خیرپورمیرس،سانگھڑ،نوابشاہ،ریلوے مسجد دوڑ،لدھو بروہی اور حضور بخش جمالی،عثمانیہ مسجد نوابشاہ،سعید آباد مرکز مسجد،گاوں عبداللہ مسجد جام صاحب،ہالا بائی پاس مسجد،محمد صدیق اکبر مسجد نواب ولی محمد،کھنڈو لینڈ دادو،جامع مسجد دینا ڈاہری قاضی احمد،جامع مسجد نبی بخش حاجانوں 60 میل،کاکا مسجد ہالا،جامع مسجد گائوں نیازی سیال،جامع مسجد ہیڈجمڑائو،نزد اقصی مسجد دوڑ،جامع مسجد گل بیگ مری 72 موری،المدینہ مسجد سکرنڈ،مرکزی مسجد صابو راہو،جامع مسجد شاہپور چاکر،جامع مسجد سٹھ میل سٹی،مرکزی جامع مسجد غالب،عثمانیہ تبلیغی مرکز نوابشاہ،بلال مسجد نوابشاہ،مدرسہ بچھیری اور عثمانیہ مسجد نوابشاہ میں تبلیغ کے لیے موجود تھے۔