ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، اسد قیصر

193

اسلام آباد(آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔ جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئیگی کمیٹی ایکشن لے گی۔ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت تجویز دے گی۔ معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ محکمہ صحت اور ڈی جی این ڈی
ایم ای 6 اپریل کو ہونے والی پارلیمانی کمیٹی میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دینے کے لیے بلایا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن چلتی رہے گی، موجودہ حالات دنیا کے انوکھے حالات ہیں، کورونا وائرس جیسی عالمی وباسے کوئی گھر محفوظ نہیں، دنیا بدل رہی ہے جنگ عظیم دوم کے بعد دنیا میں بڑا واقعہ رونما ہو رہا ہے ۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھاکہ ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے۔اس وقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے۔