کراچی میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا نظام وضع

82

کراچی(آن لائن)حکومت نے کراچی میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا نظام وضع کردیا۔راشن میں دس کلو آٹا, 5 کلو چاول 2 کلو چینی,دو کلو کوکنگ آئل,دالیں اور دیگر اشیاء شامل ہونگی۔کمشنر کراچی کے مطابق یونین کاؤنسل کی سطح پر مستحقین کو راشن تقسیم کیا جائیگا۔راشن شام 5 سے شام 7 تک گھر گھر تقسیم کیا جائیگا ۔جبکہ حکومتِ سندھ نے پہلے مرحلے میں 94 ہزار 9 سو چونتیس مستحقین کو 569 ملین روپے جاری کردیے۔