وزیراعظم ہائوس کے سامنے خودسوزی واقعے کی تحقیقات کی جائے، پیپلزپارٹی

118

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے شہری کی خودسوزی کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ
واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے انہوںنے مزید کہاکہ شہری نے انصاف نہ ملنے پر ریاست مدینہ کے دعویدار کے در پر خود کو جلا دیا، کہاںہیں وہ ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی کے دعویدار وزیراعظم؟ایک جانب غربت‘ کورونا وائرس دوسری جانب حکومت کا اذیت ناک رویہ ،وفاقی حکومت کارویہ ایسا ہی رہا تو غریب کورونا سے بچ گیا تو بھوک سے مرجائے گا۔ وزیر اعظم نے اب تک سوائے کھوکھلے اعلانات کے کچھ نہیں کیا ہر آنے والا دن عوام کے دکھوںمیں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ شہری کی خود سوزی کا نوٹس لے کر ذمے داروں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے ۔