حکمران قوم کو متحد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،شہباز شریف

154

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر او ر قومی اسمبلی میںقا ئدحزب اختلاف شہباز شریف نے بھا رتی حکومت کی جانب سے تمام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے جموں کشمیر قانون 2020 کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون
سراسر جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور حقوق انسانی کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اس وقت آتش فشاں بن چکا ہے ،کشمیری عوام کسی قیمت پر اپنے پیدائشی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیر پر مزیدمظالم برداشت نہیں کریں گے۔ملک کے معروضی حالات میں پاکستان بھر کے علماء مشائخ اپناتاریخی روایتی کرداراداکریں،قیام پاکستان میں علماء ومشائخ کا اہم کرداررہاہے،موجودہ حالات میں علماء ومشائخ میدان عمل میں نکل کر استحکام پاکستان میں اپناکرداراداکریں۔حکمران قوم کو متحد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔سینئر سیاستدان سرجوڑکربیٹھیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن پیرصاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے پیداشدہ عالمی چیلنج ، مساجد کو لاک ڈائون کرکے نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی باجماعت ادائیگی پر پابندی کے باعث عوام میں پھیلی تشویش علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے دس اپریل کو ٓا ل پارٹی کانفرنس میں ویڈیو خطاب کی دعوت دی۔شہباز شریف نے ا پنی گفتگومیں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیر کو دشمن کے چنگل سے آزادی کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے۔دریں اثناء علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن پیرصاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی سے ٹیلیفون پرء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے دس اپریل کو ٓا ل پارٹی کانفرنس میں اعجازالحق،حامد ناصر چٹھہ،جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد، سردار عتیق احمد،ڈاکٹر صفدر عباسی، عبداللہ گل،دانس چنہ، چودھری ناصر محمود،نعیم چٹھہ،امان اللہ پراچہ،جلال محمود شاہ کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔