ملک میں کوروناوائرس وباء سے نقصان کم ر دعمل زیادہ ہے ،میاں زاہد حسین

206

کراچی(کامرس رپورٹر)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نے وہ تباہ کاری نہیں مچائی جو دیگر ممالک میں ہوئی ہے۔ پاکستان میں وبا ء سے نقصان کم مگرردعمل زیادہ ہے ۔صنعتیں بند کرنا آسان اور چلانا مشکل ہوتا ہے۔ صنعتی شعبے کو بتدریج فعال کرنے کے لئے کاروباری برادری کی مشاورت سے پلان بنایا جائے۔ میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت میں جان ڈالنے اورمہنگائی کم کرنے کے لئے بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کیا جائے جبکہ شناختی کارڈ کی شرط کو ایک سال کے لئے موخر کیا جائے۔ میاںزاہد حسین نے کہا کہ امپورٹرکے پورٹ چارجز اور ڈیٹنشن چارجزمکمل طور پر معاف کئے جائیں اور دیگر اقدامات کئے جائیں تو صورتحال بہت بہتر ہو جائے گی۔