پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان برقرار

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس مزید839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 68.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41ارب26کروڑ48لاکھ روپے بڑھ گئی البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.16فیصدکم رہا ۔ کئی روز تک بدترین مندی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدگزشتہ منگل کو شروع ہونے والے ریکوری کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔