ملکی برآمدات میں ساڑھے 15 فیصد کی کمی

157

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)کورنا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر رواں سال مارچ میں فروری کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں ساڑھے 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواںسال مارچ میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں ،رواں سال مارچ میں درآمدات 21 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں برآمدات میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی مارچ میں ملکی برآمدات 17 ارب 45 کروڑ ڈالر کی رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال درآمدات ساڑھے 14 فیصد کمی کے ساتھ 34 ارب 81 کروڑ ڈالر کی رہیں ،تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال جولائی مارچ عرصہ میں تجارتی خسارے میں ساڑھے 26 فیصد کی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 17 ارب 36 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔