پنجاب ا سپورٹس بورڈ کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

150

 

ملتان (جسارت نیوز) پنجاب ا سپورٹس بورڈ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ملتان اسپورٹس آفس کے درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہو گئے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملتان اسپورٹس آفس کے 28 ڈیلی ویجز ملازمین ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراؤنڈ، یوتھ ہوسٹل،ریسلنگ اسٹیڈیم، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں فرائض انجام دیتے ہیں۔ اسپورٹس آفس کے مطابق ان ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہوں کے فنڈزسہ ماہی بنیادوں پر ریلیز کیے جاتے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے ان ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن دیر سے موصول ہونے پران کی تنخواہوں کے اضافی واجبات کی رقم جاری کرنے کے لیے لاہور آفس میں رپورٹ ارسال کردی ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث دفاتر بند ہیںیہ فنڈز ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکے۔ امید ہے اسی ماہ ان ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔