انٹر بینک میں امریکی ڈالر24پیسے کی  کمی سے166.76روپے ہوگیا

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر24پیسے کی کمی سے166.76روپے ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل بڑھنے کا سلسلہ رک گیااور جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر24پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 167روپے سے گھٹ کر166.76روپے کی سطح پر آگیا ،دوسری جانب لاک ڈاون کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں کرنسیوں کی لین دین ہنوز معطل ہے ۔