سرجانی میں نوجوان ندی میں ڈوب کرجاں بحق

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون کے علاقے میں نو عمر لڑکا ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون میں ندی میں نہاتے ہوئے نو عمر لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو نے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی کی بحری ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر ندی سے لاش کو نکال کر کے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔