واٹر بورڈ کا عملہ لاک ڈاؤن  میں بھی سرگرم عمل

73

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ لاک ڈاؤن کے باعث حائل تمام مشکلات کے باوجود شہریوںکو درپیش فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کررہا ہے ، واٹر بورڈ ہائیڈرنٹس سیل ، سیور کلینگ ایکوپمنٹ اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ ،شعبہ نکاسی آب ، واٹر ڈسٹری بیوشن ، بلک واٹرسپلائی ،ٹیکس اینڈ ریکوری ،کمپلین سینٹرسمیت دیگر شعبہ جات میں ناگزیر اسٹاف کے ساتھ کام جاری ہے۔