اورنگی ٹائون کے مکینوں نے دفعہ144کوہوامیں اُڑادیا

140

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاو ن کے علاقے لیاقت چوک کے قریب مکینوں نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا۔ اورنگی ٹائون لیاقت چوک کے قریب واقع قبروستان میں مبینہ طور کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کی تدفین پرعلاقہ مکین گھروں سے باہرنکل آئے، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد رات گئے قبرستان پہنچ گئی، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے کی ایمبولینس میں کوروناوائرس سے جاں بحق شخص کی میت کوقبروستان لایاگیا۔