سندھ حکومت نے غریب افراد میں  راشن کی تقسیم کا نظام وضع کردیا

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں غریب افرادمیں راشن کی تقسیم کا نظام وضع کردیا ، کمشنر کراچی کے مطابق راشن شام 5 سے 7بجے یا پھر رات گئے تقسیم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں غریب افراد میں راشن کی تقسیم کا نظام وضع کردیاہے ، کمشنر کراچی نے کہاہے کہ راشن صرف گھروں کی دہلیز پر جاکر تقسیم کیا جائے اور راشن شام 5 سے 7بجے یا پھر رات گئے تقسیم ہوگا، راشن یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کیا جائے۔کراچی انتظامیہ نے سندھ حکومت کے تحت راشن تقسیم کرنے سے متعلق ایکشن پلان تیار کرلیا، ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مستحق افراد،یومیہ اجرت سے محروم خاندانوں کو راشن ملے گا۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا اور صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔