سندھ سرکار کا راشن پروگرام مکمل فلاپ ہوچکا ہے ‘فنکشنل لیگ

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکرٹری سردار عبد الرحیم نے سندھ حکومت کے ایک وزیر کی جانب سے دیے گئے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کے سندھ حکومت کا فنکشنل لیگ اور نہ ہی جی ڈی اے کے ساتھ راشن کی ترسیل کے سلسلے میں کوئی رابطہ ہوا ہے، البتہ یہ بات ضرور سنی گئی ہے کہ گورنر سندھ کی کوششوں سے سندھ حکومت پی ٹی آئی کے نمائندوں کو ضلعی ترسیل کمیٹیوں میں شامل کر رہی ہے ،سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کے، سندھ سرکار کا راشن پروگرام مکمل فلاپ ہوچکا ہے متاثرین کی امداد کے پیسے ہڑپ کرنے کے طریقے ڈھونڈے جار ہے ہیں۔