مسلم حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسول ؐ پرجاکر گڑگڑاکرمعافی مانگیں‘چودھری شجاعت

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین نے سندھ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو ٹیلیفون کیا اور سندھ کی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمیشہ اپنے سندھ کے عوام کے ساتھ ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی کوشاں رہے اب بھی مسائل حل کریں گے کررونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اور دنیائے اسلام کے حکمراں خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جاکر گڑگڑاکر معافی مانگیں تو مسلم امہ کے تمام مسائل حل ہوجائینگے چودھری شجاعت حسین نے کہا کنسٹرکشن کے کاموں کی بحالی سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد کی دادرسی کیلیے مخیر حضرات آگے آئیں اس وقت سفید پوشں افراد کا بھرم رکھنا ضروری ہے جلد ہم مخیر حضرات کے تعاون سے سندھ کی عوام کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔ محمد طارق حسن نے چودھری شجاعت حسین کو اپنی گورنر سندھ سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بھی بتایا کہ ہم گورنر سندھ سے ہر طرح تعاون کرنے کو تیار ہیں چودھری شجاعت حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سندھ کی عوام کے لیے تعاون کریں اور اپنے عطیات سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو پہنچائیں ۔