کورونا کیخلاف متحرک ڈاکٹروں کے لیے مفت آن لائن تربیتی کورس متعارف

79

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لیے ایک مفت آن لائن تربیتی کورس متعارف کرایا ہے جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور طبی عملے کی ذاتی حفاظت کے موضوعات شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ یہ دو گھنٹے طویل کورس جے ایس ایم یو کی ویب سائٹ پر مفت مہیا کیا گیا ہے اور اسے یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن اور ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے اساتذہ نے جدید طبی اصولوں اور معلومات کی روشنی میں ترتیب دیا ہے۔ ڈاکٹر اس تربیتی کورس کو www.jsmu.edu.pk پر لے سکتے ہیں۔