شہر میں گندگی سے  وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ

330

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے،جس کی وجہ سے شہر میں کورونا کے علاوہ دیگر وبائی امراض بھی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال کو جنم دے سکتا ہے ۔ان خدشات کا اظہار نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کی ماحولیاتی کمیٹی کے کنونیر محمد نعیم قریشی نے گزشتہ روز جاری اعلامیے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ایمرجنسی صورتحال میں صفائی کا خصوصی انتظام کیا جانا چاہیے اور میونسپل اداروں کو اس کام کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنا چاہئے۔