لائنز ایریا میں متحدہ لندن کے  کارکن کی بیوہ خاتون سے بدتمیزی

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائنز ایریا میں متحدہ لندن کے کارکن نے بیوہ خاتون سے بدتمیزی کی اور مغلظات بکیں۔ تفصیلات کے مطابق لائنز ایریا جٹ لائن کی رہائشی بیوہ خاتون گھر میں بچوں کی چیزیں فروخت کرکے گزراوقات کرتی ہے۔ گزشتہ روز متحدہ لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197 کا کارکن وقاص عرف کانٹا بیوہ خاتون سے سگریٹ لینے آیا اور نہ دینے پر بیوہ خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیا ں اور مغلظات بکتا رہا ۔