احساس پروگرام رجسٹریشن میں عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا

3394

سوات (صباح نیوز) احساس پروگرام رجسٹریشن میں عوام کو مشکلات کا سامنا، ایس ایم ایس نمبر 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجوانے کے بعد واپس میسج میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کا لکھا جاتا ہے لیکن تاحال انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے احساس پروگرام کاآغاز کیا ہے جس میں متاثرہ افراد کو 4 مہینوں کے لیے 12 ہزار روپے ملیں گے ، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے افتتاح کے باوجود تاحال متاثرہ افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے رجسٹریشن کے لیے احساس پروگرام کے نمبر 8171پر میسج کیا ہے اور واپس میسج میں کہا جاتا ہے کہ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں، متاثرہ افراد نے بتا یا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ تو ہم ضلعی انتظامیہ کے پاس جاسکتے ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی اقدامات کیے ہیں ، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری نوٹس لے کر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں۔