کورونا وائرس: میتوں کے 1 لاکھ بیگز کا مطالبہ

504

واشنگٹن: امریکا کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(ایف ای ایم اے) نے وزارت دفاع سےمیتوں کے 1 لاکھ بیگز کا مطالبہ کردیا۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ہنگامی حالت نافذ کرد گئی ہے جبکہ کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا ہے ، امریکا میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے وزارت دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں میتوں کیلئے 1 لاکھ سے زائد پلاسٹ بیگز کی ضرورت ہے ۔

Pentagon seeks 100,000 body bags as US sees yet ANOTHER daily ...

 

پینٹاگان کےمطابق ایس ای ایم اے کا یہ مطالبہ کورونا وائرس سے واقع ہونے والی اموات میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے باوجود اس وبا کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے 2.4 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

US coronavirus death toll reaches 21 | News | Al Jazeera

دوسری جانب اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے   امریکا میں 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔