عالمی دنیا میں کورونا کی تباہی

455

چین کے شہر ووہان سے پیدا ہونے والا کورونا وائرس نے چین میں تباہی کرنے کے بعد اس عالمگیر وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس نے دنیا کا رخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس وقت پوری دنیا اس وبا پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

Italy: Punishment in the time of coronavirus | Italy News | Al Jazeera

اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 915 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 242 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 278 ہے۔

Spain toughens lockdown after record 24 hour coronavirus death toll

اٹلی کے بعد دوسرے نبر پر اسپین ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 348 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 65 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 743 ہے۔

تیسرے نبر پر امریکہ ہے جہاں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 95 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 373 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 403 ہے۔

US coronavirus death toll reaches 21 | News | Al Jazeera

امریکہ کے بعد فرانس ہے جہاں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 387  ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 105 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 428  ہے۔

France reports 471 more coronavirus hospital deaths, toll tops ...

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 204 میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 12 ہزار 993 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔