ڈیلی ویجز ورکرز کا ڈیٹا کسی صوبے کے پاس نہیں ہے،مرتضی وہاب

23008
 انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ ڈیلی ویجز ورکرز کا ڈیٹا کسی صوبے کے پاس نہیں ہے،کورونا وائرس سے بچنے کے لیےسندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کیے۔ 

مرتضی وہاب نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو بچانے کے لیے یہ فیصلے ناگزیر تھے، ڈپٹی کمشنر کے ذریعے یوسی سطح پر راشن پہنچایا جارہاہے، گزشتہ شب سےسندھ کےمختلف اضلاع میں راشن کی تقسیم شروع ہوگئی ہے،ہمیں احساس ہے کہ لاک ڈاؤن میں مزدور یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ترجمان سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 94ہزار مستحقین زکوۃ کو 6ہزار فی کس فراہم کردیےہیں، محکمہ زکوۃ کے ذریعے رجسٹرڈ خاندانوں کو 56کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ،فلاحی تنظیموں نے ایک لاکھ 75ہزار خاندانوں کو راشن تقسیم کیےہیں، فلاحی تنظیموں نے ڈیٹا سندھ حکومت کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ شہری اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرےکاساتھ دیں، کورونا کا پہلا کیس 26فروری کو رپورٹ ہواتھا،سندھ میں روزانہ کورونا کے چھ سو ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،4اپریل تک مزید کٹس کراچی پہنچ جائیں گی، 2800ٹیسٹنگ کٹس وفاقی حکومت نے بھی فراہم کی تھیں،کوشش کریں گے کہ وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ معیشت متاثر نہ ہو۔