کورونا وائرس: ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ ” ٹیسٹنگ سائٹ “میں تبدیل

375

لندن: برطانیہ میں ایجبسٹن کرکٹ کلب گراؤنڈ کو کورونا وائرس “ڈرائیو اِن ٹیسٹنگ سائٹ” میں تبدیل کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اسٹاف کیلئے  ورکرز نے برمنگھم کےایجبسٹن کرکٹ کلب گراؤنڈ کو “ڈرائیو اِن کورونا ٹیسٹینگ سائٹ” میں تبدیل کرنے کیلئے خیمے اور پورٹ کیبنز لگانا شروع کردیئے ہیں۔

Coronavirus testing centre for NHS workers to be opened at ...

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ڈرائیو ان ٹیسٹنگ سائٹ اگلے ہفتے این ایچ ایس کے اسٹاف کی ٹیسٹنگ کیلئے  کام کا آغاز کرے گی۔برطانیہ میں سب سے پہلے چیسینگٹن ورلڈ آف ایڈوینچرز میں این ایچ ایس اسٹاف  کیلئے ڈرائیو اِن کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا آغاز کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں این ایچ ایس کے 5 لاکھ فرنٹ لائن میڈیکل کارکنان میں سےاب تک صرف 5 ہزار کارکنان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Coronavirus testing centre for NHS workers to be opened at ...

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) انگلینڈ میں عوامی مالی اعانت کے تحت چلنے والا ہیلتھ کیئر سسٹم ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے اب  تک برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 900 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد 33 ہزار 700 سے زائد ہیں۔

Coronavirus LIVE updates: '10million' could be infected worldwide ...