کورونا وائرس:ترکی میں مزید 79 اموات،تعداد 356 ہوگئیں

251

انقرہ:ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ عالمگیر وبا سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 اموات ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 اموات ہوئیں جس کے بعد ترکی میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 356 ہوگئیں۔

ترک وزیر صحت کے اعلامیہ کےمطابق مجموعی طور پر 18 ہزار 757 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ان ٹیسٹ کے دوران مزید 2 ہزار 456 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کووڈ 19 یعنی کورونا کے متاثرہ مریضوں میں سے 82 مریض صحتیاب ہو کر مجموعی تعداد 415 ہوگئی ہے۔

Image may contain: one or more people, cloud, sky and outdoor

دوسری جانب ٹرکش ایئر لائن نے یکم مئی تک تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اندرون ملک ہی پروازیں چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرکش ایئر لائن نے 17 اپریل تک تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب 31 مئی 2020 تک کردیا ہے۔