کمشنر کراچی کا حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری

506

کراچ: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے احکامات کی روشنی میں نو ٹی فکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یقینی بنائیں کہ کورونا پھیلنے سے بچاؤ کے  حکومت کے اقدامات کامیاب ہوں اور حکومت کی جانب سے محفوظ سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے مقاصد حا صل ہوں ۔

کمشنر کے انتظامی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس اورفاسٹ فوڈ شاپس بند رہیں گے، نہ ہی گھر لے جانے یا ٹیک اوے کی اجاز ت ہے، دواؤں اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے آن لائن سروس فراہم کرنے والے جن اداروں کو اجازت ہے انہیں کورئیر سروس کے ذریعے دوائیں اور ضروری کھانے پینے کی اشیا گھروں پر ڈیلوری کی اجازت ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صنعتی علاقوں میں صرف دوائیں اور کھانے پینے کی ضروی اشیا بنانے والی فیکڑیوں کو کام کر نے کی اجازت ہے ۔

جن افراد کو کورونا علامات کا شبہ ہو وہ کمشنرکراچی آفس میں متعین محکمہ صحت کے ڈاکڑز مندرجہ ذیل نمبروں پر فوری اطلاع دیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے۔ کمشنر کراچی کنٹرول رو م کے نمبر درج ذیل ہیں:

(99204439، 99204451، 99206565،  99204452) کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا ہے۔ واٹس اپ نمبر: 0111712 0316 پر صرف میسیج کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔جب کہ وفاقی حکومت کا ہیلپ لائن نمبر1166 ہے۔