کورونا کے شکار بورس جانسن مزید خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے

440

لندن: کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مزید خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم جانسن کا خودساختہ آئسولیشن دورانیہ آج ختم ہوتا تھا تاہم ان میں تاحال کوروناوائرس کی علامات موجود ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید خودساختہ تنہائی میں رہنا پڑے گا۔

یہ خبر پڑھیں: جرمنی ریاست کے وزیر خزانہ نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو برطانوی وزیراعظم کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے اب تک انہوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب بورس جانسن کے بعد برطانیہ کے ہیلتھ سیکریٹری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں: برطانیہ کے ہیلتھ سیکریٹری بھی کورونا سے بچ نہ سکے