حیدرآبادمیں پولیس ، فوج اوررینجرز کامشترکہ فلیگ مارچ

249

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس‘ رینجرز اور فوج نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ایس ایس پی حیدرآبادکا مختلف علاقوں کا دورہ، سپر مارٹ پر عوامی رش کے باعث برہمی کا اظہار کرتے سپرمارٹ کی دونوں برانچز بند کرادیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے داؤد مارٹ‘آٹو بھان روڈ‘ میکس بچت‘ جی او آر کالونی‘ گل سینٹر‘قاسم آباد سیلانی سینٹر سمیت دیگر مارٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام اور انتظامیہ کی غیر سنجیدگی دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے داؤد مارٹ سٹی اور آٹو بھان روڈ پر عوام کا رش دیکھ کر دونوں مارٹ کو بند کرادیا۔ انہوںنے کہاکہ شہری اور انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے لاک ڈاؤن کا مقصد صرف عوام کی صحت کی حفاظت اور انہیں کورونا وائرس سے بچانا ہے جبکہ عوام میں احساس ذمے داری پیدا کرنے کے لیے پولیس‘ رینجرز اور فوج کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا گیا مارچ کا مقصد لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔