بابر اعظم نے پی ایس ایل ٹیم تبدیل کرنے کا امکان مسترد کردیا

162

لاہور(جسارت نیوز)بابراعظم نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل شکست سنچری کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیابابر اعظم نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو چھوڑ کر کسی دوسری ٹیم میں جانے کا امکان مسترد کردیا۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اظہر علی کے ساتھ سیشن میں کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیمیں تبدیل کرتے رہیں، شروع سے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا رہا ہوں، اسی کے ساتھ وابستہ رہوں گا، میرے خیال میں اپنی ٹیم کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔بابراعظم نے ورلڈکپ 2019 میں نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل شکست سنچری کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا۔