ائمہ مساجد و تبلیغی جماعت کے افرادسے توہین آمیز رویہ مناسب نہیں،علما کرام

187

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)کراچی کے مقتدر علمائے کرام کا ایک نمائندہ اجلاس جامعہ فاروقیہ فیز 2 میں ڈاکٹر محمد عادل خان کی زیرصدارت منعقد ہوا،جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات پر تفصیلی غوروخوض کے بعد علمائے کرام کے مشترکہ اعلامیے اور حکومتی اداروں کی احتیاطی تدابیر کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پنجاب اور اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، منفی پروپیگنڈے اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں قاری محمد عثمان ،مولانا محمد طیب، قاری اللہ داد، ڈاکٹر قاسم محمود، مولانا اعجاز مصطفی،مولانا گل محمد تالونی، قاضی فخر الحسن، مولانا حماد مدنی،مولانا رفیع اللہ، مولانا عبیداللہ خان اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ائمہ مساجد کے خلاف قائم مقدمات کی اب تک غیر مشروط واپسی میں لیت ولعل اور بعض ائمہ مساجد کو معافی نامہ جمع کرانے کے عمل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ انتظامیہ کے اس عمل سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک کے جیدعلماء اور حکومتی اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ ہے۔