کورونا کیسز‘گلشن حدید کی یونین کونسل 6اور 7میں تمام کلینک تاحکم ثانی بند

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید میں کورونا وائرس کے کیسز آنے پرصوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے فوکل پرسن مرتضیٰ بلوچ ، ڈپٹی کمشنر ملیر اور ضلعی ہیلتھ آفیسر ملیر نے گلشن حدید کی یونین کونسل 6 اور7میں تمام سرکاری ونجی اسپتالوں کی او پی ڈیزاور کلینک تا حکم ثانی بند کرنے کی ہدایت جاری کردی تاہم ایمرجنسی کھلے رہیں گی ۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او ملیر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔