کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، یاسمین راشد

355

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے کہا ہے کہ عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ادویات استعمال نہ کریں، کوئی فزیشن دوائی دے رہا تو کچھ کہہ نہیں سکتے مگر ہم نے یعنی صوبہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی دینی شروع کی جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس دوائی موجود ہے اور اسی حوالے سے  50 ہزار گولیاں بھی خرید لی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کالا شاہ کاکو میں 8 سو سے 9 سو افراد قرنطینہ میں ہیں جبکہ رائے ونڈ میں 41 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور رائے ونڈ میں 2100 افراد قرنطینہ میں ہیں۔