حالیہ جموں کشمیر ری آرگنائزیشن کی مذمت کرتے ہیں،دفترخارجہ

389

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کیطرف سے حالیہ جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر2020 کی مذمت کرتے ہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کیطرف سے حالیہ جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر2020 کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے، نام نہاد آرڈرغیرکشمیریوں کو جموں وکشمیر میں بسانے کی کوشش ہے جو کہ کشمیریوں نے اس تازہ قانون کو ناقابلِ قبول قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں اور واپس آنا چاہتے ہیں اور ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائے گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کےلیے بھی پروازیں کھولیں گے۔