وزیراعظم کی شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

330

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان نے افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم آفس نے خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مسائل نظر انداز نہیں ہونے چاہییں اور سرکاری افسران مسائل کے حل کیلئے شہریوں سے رابطے میں رہیں۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں شہریوں کو درپیش مسائل  سرکاری افسران کی عدم توجہی کے باعث حل نہیں ہورہے تھے، اس حوالے سے شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروائی تھیں۔