پی آئی اے کا جزوی طور پر بین الاقوامی فلاٹٹ آپریشن بحال

379

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے جزوی طور پر بین الاقوامی فلاٹٹ  آپریشن بحال کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے بعد بین القوامی  پروازوں کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد پہلے مرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کے لیے کراچی اسلام آباد اور لاہور سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ سے کینیڈا جانے والے 600 مسافروں کی سامان سمیت مکمل اسکرنینگ کی گئی،کراچی سے پی کے 781 اور لاہور سے پی کے 789 کینیڈا کے لیے روانہ ہوئی۔

دوسری جانب پی آئ اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کینیڈا جانے والی دونوں پروزیں واپس خالی آئیں گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر 21 مارچ سے 4 اپریل تک  بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔